اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے شام کے تدمر شہر کو اسلامک اسٹیٹ(داعش) کے قبضے سے آزاد کرائے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک خوشگوار موقع ہے اور شہر کی تہذیبی وراثت کے تحفظ کے لئے انتہائی
اہم ہے ۔
روس کی فضائیہ کے ہوائی حملوں کی مدد سے شام کے صدر بشار الاسد کی حامی فوج اور اس کے اتحادی ممالک کی افواج نے کل تدمر شہر کو مکمل طور پر اپنے قبضے میں لے لیا۔
تدمر کی جیت تین ہفتے تک چلی مہم کا کامیاب نتیجہ ہے۔